صفحات

Thursday, 9 July 2020

منتظر ہوں جنتوں کی جھیل پر

منتظر ہوں جنتوں کی "جھیل" پر
تیرے گھر سے ٹھیک ستره میل پر
تیری خاطر جان لے سکتا ہوں میں
میں "محبت" میں گیا "قابیل" پر
چھوڑ کر پھولوں بھرے گلگشت کو
تتلی🦋 آئی ہاتھ ✋والے نیل پر
بے وفا ہوں میری 👀نگرانی کرو
میں "بگڑ" سکتا ہوں اتنی "ڈھیل" پر
وصل تک ہی ٹھیک ہے سیف الملوک
ہجر میں بیٹھوں گا آنسو جھیل پر
نظم سی لڑکی👩 پہ لکھی ہے غزل
چل بے "ناقد" اب تو جا تفصیل پر

احمد عطاءاللہ

No comments:

Post a Comment