جنہیں گِلے ہوں وہ آئیں اور آ کے بات کریں
دلوں💗 کی میز پہ بیٹھیں، "مذاکرات" کریں
عجیب ہے کہ 🙏عبادت کے نام پر ہم لوگ
خدا سے غیر مناسب "مطالبات" کریں
خزانہ مل چکا، خیر اس سے "سندباد" کو کیا
کوئی ضروری نہیں سب ستارگاں کے لیے
کہ اس گلی سے چلیں، سیرِ "کائنات" کریں
یہ سارا "وقت" غزل کے لیے "معین" ہے
سو اس میں آپ سہولت سے تجربات کریں
نیلوفر افضل
No comments:
Post a Comment