سنتا ہوں جس کو روز، صدا خود کشی کی ہے
کچھ دن سے مجھ میں تیز ہوا خود کشی کی ہے
ویسے بھے ہم پہ جچتا بہت ہے اجل کا رنگ
ویسے بھی شاعروں میں وبا خود کشی کی ہے
اے عمر الوداع🚀 مِرا درد 👐 ہے سوا
میں خواب دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ہوں دوست
شاید مرے لیے بھی سزا خود کشی کی ہے
مشکل سے ہم نے دل میں بسایا ہے ایک شہر
وہ شہر جس میں آب و ہوا خود کشی کی ہے
احمد فرہاد
No comments:
Post a Comment