صفحات

Monday, 6 July 2020

تمہارا آخری میسج میرے ان باکس میں رکھا ہے

تمہارا آخری میسج میرے
اِن باکس میں رکھا ہے
اس میں تم نے لکھا ہے
مجھے اب بھول جانا تم
جدائی پھانسی بھی ہو تو
صبر سے جھول جانا تم

مجھے اپنی قسم دی ہے
میری تو جان لے لی ہے
مگر میں جان دے کر بھی
آخر تک نبھاؤں گا
میں تجھ کو بھول جاؤں گا
مگر تم سے میری فقط
یہ زرا سی گزارش ہے
میری آنکھوں میں مت رہنا
میرے دل سے اتر جانا
بھلانے بھول جانے میں
میں تجھے یاد کر لوں تو
مجھے تم یاد نہ آنا
کبھی بھی یاد نہ آنا

خلیل الرحمان قمر

No comments:

Post a Comment