صفحات

Monday, 24 August 2020

کوزہ گر خاک مری خواب کے خاکے سے گزار

کوزہ گر خاک مِری خواب کے خاکے سے گزار
کربِ تخلیق مجھے سوئی کے ناکے سے گزار
ہستئ جاں سے گزر جائے مِرا پختہ ظروف
فرش پر پھینک اسے، اور چھناکے سے گزار
ساحلِ خشک نمیدہ ہو کبھی بحرِِ🌊 کرم 🏖
خود گزر، یا اسے لہروں کے چھپاکے سے گزار
حدتِ عشق میں پگھلا دے مِرے سارے فراز
مجھ کو اس بار کسی خاص علاقے سے گزار
سنگ پاٹوں کی یہ چاکی مجھے کیا پِیسے گی
تُو مجھے ارض و سماوات کے چاکے سے گزار
خالِ👩 بنگال تِرا جادو چلے گا، لیکن
تُو مجھے پہلے کسی آنکھ کے ڈھاکے سے گزار

سعید دوشی

No comments:

Post a Comment