صفحات

Sunday, 20 September 2020

آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی

 آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی

عشق نے آ کے مِرے ہاتھ پہ بیعت کی تھی

جب ثبوت اور زمانہ تھا محبت کے خلاف

میں نے اس وقت زلیخا کی حمایت کی تھی

مجھ کو مرنے نہ دیا، شعر اتارے مجھ پر

عشق نے بس یہ مِرے ساتھ رعایت کی تھی

گرم بازار ہے دل کا تو خسارہ ہی سہی

طے خریدار سے میں نے یہی قیمت کی تھی

تم جو پھر پوچھنے آئے ہو انہی باتوں کی

میں نے چپ رہ کے کئی بار وضاحت کی تھی


عمار یاسر مگسی

No comments:

Post a Comment