صفحات

Saturday, 19 September 2020

ہوس بظاہر خوبصورت ہیں

 ہوس


بظاہر خوبصورت ہیں

تکلم کا طریقہ بھی بہت عمدہ سا ہے ان کا 

بدن پر ڈال کر پوشاک مہنگے دام والی وہ 

سمجھتے ہیں نگاہوں کی ہوس بھی ڈھانپ لی ہم نے

مگر وہ جانتے کب ہیں 

ہوس کا جسم ننگا ہے 


نیل احمد

No comments:

Post a Comment