صفحات

Wednesday, 14 October 2020

کفن سے منہ کی طرح ہیں ڈھکی ہوئی چیخی

 کفن سے منہ کی طرح ہیں ڈھکی ہوئی چیخیں

یہ آدمی ہیں کہ غم سے مَری ہوئی چیخیں

اگر فضا میں گھل گئیں تو کیا ہو گا؟

یہ میرے سینے کے اندر دبی ہوئی چیخیں

وہ ریت، ماہِ محرم کی تیز دھوپ، وہ پیاس

کنارِ آب ہیں اب تک رکی ہوئی چیخیں

فلک سے آگ گری ہے زمین والوں پر

نگر میں پھیل گئی ہیں جلی ہوئی چیخیں

ہوائے موسمِ گریہ کے لوٹتے ہی لگا

پرانے زخموں کی صورت ہری ہوئی چیخیں

ہر ایک رات کسی پچھلی رات کی صورت

سنائی جاتی ہیں مجھ کو سنی ہوئی چیخیں

جو ایک عمر سے کانوں میں گونجتی ہیں طریر

میں کاش چیخ سکوں وہ بچی ہوئی چیخیں


دانیال طریر

No comments:

Post a Comment