صفحات

Wednesday, 14 October 2020

اک مصرف اوقات شبینہ نکل آیا

 اک مصرف اوقات شبینہ نکل آیا

ظلمت میں تِری یاد کا زینہ نکل آیا

ہر چند کہ محفل نے مِری قدر بہت کی

اکتا کے انگوٹھی سے نگینہ نکل آیا

پھر کوہکنی ڈھال رہی ہے نئے تیشے

پھر فخر سے چٹان کا سینہ نکل آیا

سچ مچ وہ تغافل سے کنارا ہی نہ کر لے

میں سوچنے بیٹھا تو پسینہ نکل آیا

گھبرایا ہوا دیکھ کے پت جھڑ کے عقب سے

میرے لیے ساون کا مہینہ نکل آیا

جب وقت نے چھانی ہیں مظفر کی بیاضیں

ہر شعر میں ندرت کا دفینہ نکل آیا


مظفر حنفی

No comments:

Post a Comment