صفحات

Sunday, 20 December 2020

سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں

 فلمی گیت


سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں

تمہارے پیار کی باتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں


تمہاری ریشمی زلفوں میں دل کے پھول کھلتے ہیں

کہیں پھولوں کے موسم میں کبھی ہم تم بھی ملتے تھے

پرانی وہ ملاقاتیں، ہمیں سونے نہیں دیتیں

سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں

تمہارے پیار کی باتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں


کہیں ایسا نہ ہو لگ جائے دل میں آگ پانی سے

بدل لیں راستہ اپنا گھٹائیں مہربانی سے

کہ یادوں کی یہ برساتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں

سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں

تمہارے پیار کی باتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں


آنند بخشی

No comments:

Post a Comment