صفحات

Sunday, 20 December 2020

ہم بھی مسافر تم بھی مسافر کون کسی کا ہووے

 فلمی گیت


یہ دنیا مترے

یہ دنیا مترے راہگزر ہے

اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر

کون کسی کا ہووے

کاہے چپ چپ رووے


کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے

یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے

کہ ہم بھی مسافر تم بھی مسافر

کون کسی کا ہووے

کاہے چپ چپ رووے


جس نے بھی یاں پیار کیا ہے مترے

جس نے بھی یاں پیار کیا ہے

اس نے سب کچھ کھویا

پہلے کیا کیا سپنے دیکھے

آخر میں کیا رویا

جب پیار کا حاصل او مترے

جب پیار کا حاصل آنسو ہیں تو

چھوڑ یہ پیار کی بات

کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے

یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے

کہ ہم بھی مسافر تم بھی مسافر

کون کسی کا ہووے

کاہے چپ چپ رووے


اس دنیا میں سب ہیں اکیلے مترے

اس دنیا میں سب ہیں اکیلے

تن سے جدا ہیں سائے

کوئی کسی کو پا کر کھوئے

کوئی کھو کر پائے

پلک جھپکتے مترے

پلک جھپکتے او مترے

پلک جھپکتے چھٹ جاتا ہے

برس برس کا ساتھ

کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے

یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے

کہ ہم بھی مسافر تم بھی مسافر

کون کسی کا ہووے

کاہے چپ چپ رووے


حمایت علی شاعر

No comments:

Post a Comment