صفحات

Friday, 1 January 2021

چلو اک عہد کرتے ہیں

 عہدِ سالِ نو


چلو اک عہد کرتے ہیں

پرانے سال کو جب

ضعف سے لرزیدہ و رنجور پا کر

ڈوبتے خوں رنگ منظر میں

ڈبو دیں گے

تو ہم مل کر

نیا اک خوبصورت سا

امن کی فاختہ جیسا

گلابی پنکھڑی جیسا

نویلی گھاس پر

پھیلی کنواری اوس جیسا

اور دھنک کے رنگ جیسا

خوب صورت اور روشن

سال لائیں گے

وگرنہ صبر سے بیٹھو

کہ ظلمت سے نکل کر

اور ظلمت میں بھٹکنا

جشن کا کیوں مستحق ٹھہرے


جاوید انور

No comments:

Post a Comment