صفحات

Wednesday, 24 March 2021

ترے پرفیوم کی خوشبو

 پرفیوم


تِرے پرفیوم کی خوشبو

میری جاناں

ہمارے وصل پر پہلے

گلے لگنے سے

میرے فیوریٹ

سوئیٹر پہ

میرے ساتھ آئی تھی

یہ تیرے پیار کی

تن پہ مِرے

پہلی نشانی تھی

جسے اب تک

حفاظت سے

مِری ساری

محبت سے

سجا کے میں نے رکھا ہے

یہ خوشبو چھوٹ نا جائے

اسی ڈر سے

دوبارہ

میں نے اس سوئیٹر کو

پہنا ہے

نا دھویا ہے


سراج فیصل

No comments:

Post a Comment