صفحات

Monday, 1 March 2021

رنگ اس موسم میں بھرنا چاہئے

 رنگ اس موسم میں بھرنا چاہیے

سوچتی ہوں پیار کرنا چاہیے

زندگی کو زندگی کے واسطے

روز جینا، روز مرنا چاہیے

دوستی سے تجربہ یہ ہو گیا

دشمنوں سے پیار کرنا چاہیے

پیار کا اقرار دل میں ہو، مگر

کوئی پوچھے تو مکرنا چاہیے


انجم رہبر

No comments:

Post a Comment