صفحات

Saturday, 3 April 2021

تم خود ہی محبت کی ہر اک بات بھلا دو

 تم خود ہی محبت کی ہر اک بات بھُلا دو

پھر خود ہی مجھے ترکِ محبت کی سزا دو

ہمت ہے تو پھر سارا سمندر ہے تمہارا

ساحل پہ پہنچ جاؤ تو کشتی کو جلا دو

اقرارِ محبت ہے، نہ انکار محبت

تم چاہتے کیا ہو ہمیں اتنا تو بتا دو

کھل جائے نہ آنکھوں سے کہیں رازِ محبت

اچھا ہے کہ تم خود مجھے محفل سے اٹھا دو

سچائی تو خود چہرے پہ ہو جاتی ہے تحریر

دعوے جو کریں لوگ تو آئینہ دکھا دو

انسان کو انسان سے تکلیف ہے اخگر

انسان کو تجدیدِ محبت کی دعا دو


حنیف اخگر

No comments:

Post a Comment