صفحات

Saturday, 10 April 2021

آنکھوں میں طوفان بہت ہے

 آنکھوں میں طوفان بہت ہے

بارش کا امکان بہت ہے

راہِ وفا پر چلنے والے

یہ رستہ ویران بہت ہے

دل ہر ضِد منوا لیتا ہے

یہ بچہ شیطان بہت ہے

ایک ذرا ایماں بک جائے

پھر سب کچھ آسان بہت ہے

دل کا عالم مہکانے کو

تیری اک مُسکان بہت ہے


انجم لدھیانوی

No comments:

Post a Comment