صفحات

Sunday, 25 April 2021

کبھی جب روبرو بیٹھا کریں گے

 کبھی جب روبرو بیٹھا کریں گے

ستارے تاک کر مارا کریں گے

گئی گزری اُمیدیں پیش کر کے

عطا کو روز شرمندہ کریں گے

یوں ہی پیدل سفر ماضی کا اکثر

کسی جنگل میں اک رستہ کریں گے

نئے امکان نفرت میں بنا کر

خدائی راز سربستہ کریں گے

مریں گے اتفاقاً حادثے میں

محبت کو مگر کوسا کریں گے

سمندر سے کریں گے بات تیری

مگر چشمے کو ہم کھارا کریں گے

مفصل بات ہر نکتے پہ ہو گی

خدا سے شام تک جھگڑا کریں گے

اُڑائیں گے کسی ٹہنی سے تتلی

وہاں پھر خون ہم تھوکا کریں گے


شاد مردانوی

No comments:

Post a Comment