صفحات

Thursday, 20 May 2021

آنکھ کا بوجھل پن کہتا ہے بادل رات بہت برسا ہے

 آنکھ کا بوجھل پن کہتا ہے

بادل رات بہت برسا ہے

سورج کے واپس آنے تک

ایک دِیا جلتا رہتا ہے

دونوں جانب پھُول اُگے ہیں

لیکن رستہ پتھریلا ہے

نو سیاروں سے آگے

دل اک دسواں سیارہ ہے

تعبیریں جھوٹی ہیں طارق

خواب مگر میرا سچا ہے


طارق ہاشمی

No comments:

Post a Comment