صفحات

Thursday, 20 May 2021

محسوس کر رہا ہوں تجھے خوشبوؤں سے میں

 محسوس کر رہا ہوں تجھے خوشبوؤں سے میں

آواز دے رہا ہوں بڑے فاصلوں سے میں

مجھ کو مرے وجود سے کوئی نکال دے

تنگ آ چکا ہوں روز کے ان حادثوں سے میں

یہ اور بات تجھ کو نہیں پا سکا مگر

آیا ترے قریب کئی راستوں سے میں

طے ہو سکے گا مجھ سے نہ یہ ذات کا سفر

مانوس ہو نہ پاؤں گا تنہائیوں سے میں

ہے میرا چہرہ سیکڑوں چہروں کا آئینہ

بیزار ہو گیا ہوں تماشائیوں سے


احمد ضیا

No comments:

Post a Comment