صفحات

Thursday, 20 May 2021

حریم دل سے نکل آنکھ کے سراب میں آ

 حریمِ دل سے نکل آنکھ کے سراب میں آ

مِری طرح کبھی میدان اضطراب میں آ

پیمبروں کی زبانی کہی سنی ہم نے

وہ کہہ رہا تھا کہ میرے بھی انتخاب میں آ

سنا ہے آج عماری فلک سے اترے گی

مجھے بھی نیند گر آئے تو میرے خواب میں آ

تجھے خدائی کا دعویٰ ہے گر تو کم سے کم

زمین پر کوئی دن رنگ بو تراب میں آ

ابھی ہیں سارے سوالات تشنہ کام مِرے

اٹھا کے کاندھے پہ مینا مِرے جواب میں آ

اتار دی ہیں بھنور میں بھی کشتیاں ہم نے

سمندروں میں اگر ہے تو اس حباب میں آ


عفیف سراج

No comments:

Post a Comment