صفحات

Saturday, 1 May 2021

کوشش ہزار کی مگر اتنا کیا نہیں گیا

 کوشش ہزار کی مگر اتنا کیا نہیں گیا

ایسا عجیب درد تھا اِک پل سہا نہیں گیا

اس نے کہا کہ یُوں بنو پھر ہم فقط تمہارے ہیں

افسوس ہم سے عمر بھر ویسا بنا نہیں گیا

بوڑھے درخت، پنچھیوں کے غول اور اک ندی

جنگل کو رو رہے تھے سب، لیکن سنا نہیں گیا

کیسے کہیں کہ ہم نے بھی تھوڑی بہت کی شاعری

ہم سے تو کچھ بھی آج تک اچھا لکھا نہیں گیا

مدت کے بعد اک خوشی ہم کو پکارنے لگی

ہم چاہتے تھے دوڑنا، لیکن چلا نہیں گیا

شوزب کی بات مت کرو، شوزب تو نامراد ہے

اس کو پسند کا کبھی کچھ بھی دیا نہیں گیا


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment