صفحات

Wednesday, 5 May 2021

پیا خموش ہے میرا بہت گم سم بہت خموش ہے

 پیا خموش ہے میرا


بہت گُم سُم بہت خموش ہے

وہ چند عرصے سے

سمجھ میں کچھ نہیں آتا

کہ آخر ماجرا کیا ہے

وہی موسم ،وہی چاہت

وہی رنگت بھی پھولوں میں

مگر اک اس کی خموشی نے اس پُر کیف موسم کو

ہمارے واسطے موسم خزاں کا بنا ڈالا

پرندے اب بھی باغوں میں چہکتے ہیں

گھٹائیں اب بھی آتی ہیں

ہوائیں اب بھی چلتی ہیں

مگر پھر بھی مسرت دل کو کیوں حاصل نہیں ہوتی

وجہ یہ ہے

پیا خموش ہے میرا


غوثیہ سبین

No comments:

Post a Comment