صفحات

Sunday, 2 May 2021

چڑھ رہا ہے کوئی خمار مجھے

 چڑھ رہا ہے کوئی خمار مجھے

ہو گیا ہے کسی سے پیار مجھے

بھول جانے میں مسئلہ یہ تھا

یاد آتا وہ بار بار مجھے

آپ کے عشق سے ذرا پہلے

دل پہ ہوتا تھا اختیار مجھے

اک خوشی بھی نہیں ہے دامن میں

اور غم ہیں کئی ہزار مجھے

میں بھی لگتا نہیں قطاروں میں

وہ بھی کرتا نہیں شمار مجھے

آدمی ہوں خزاں کے موسم کا

راس آتی نہیں بہار مجھے


راشد خان عاشر

No comments:

Post a Comment