صفحات

Sunday, 2 May 2021

ہم ایسے گوشہ نشینوں کو یہ روا ہی نہیں

 ہم ایسے گوشہ نشینوں کو یہ روا ہی نہیں

وگرنہ، خاک اڑانا تو مسئلہ ہی نہیں

محبتوں کا تسلسل خراج مانگتا ہے

یہ پیڑ چھانٹے بنا قد نکالتا ہی نہیں

ہمیں بھی ان دنوں ویرانیوں کا سامنا ہے

یہ دکھ ہمارا بھی ہے صرف دشت کا ہی نہیں

کمک ملے تو پیادے کا عزم بڑھتا ہے

اور ایک تُو ہے کہ مدت سے رابطہ ہی نہیں

یہ میں جو تجھ کو نظر بھر کے دیکھ لیتا ہوں

قبولِ حُسن ہے یہ فعلِ بد نگاہی نہیں


نثار محمود تاثیر

No comments:

Post a Comment