صفحات

Thursday, 20 May 2021

مجھ کو پریم کہانی کر دو

 مجھ کو پریم کہانی کر دو

میرا سی دیوانی کر دو

مُرلی کی اک تان سنا کر

رادھا کو مستانی کر دو

آج تو جانے کی ضد چھوڑو

آج تو شام سہانی کر دو

ہجر کا دن کیوں چڑھنے پائے

وصل کی شب طولانی کر دو

باقی رات بھی جاگتے گزرے

لمبی رام کہانی کر دو

امرت رس کا مینہ برسا کر

سارے منظر دھانی کر دو

پیاسی دھرتی یہ کہتی ہے

کھیت ہیں سوکھے پانی کر دو

ایسا رنگ لگاؤ حسرت

دنیا سے بیگانی کر دو


اجیت سنگھ حسرت

No comments:

Post a Comment