صفحات

Thursday, 20 May 2021

رہ وفا میں انہیں کی خوشی کی بات کرو

 رہِ وفا میں انہیں کی خوشی کی بات کرو

وہ زندگی ہیں تو پھر زندگی کی بات کرو

فغانِ نیم شبی زیست تک رہے قائم

حیاتِ سوزِ جگر ہے اسی کی بات کرو

نظامِ حسن سے واقف ہو پھر وفا کیسی

انہیں پہ مٹ کے نئی زندگی کی بات کرو

زبانِ قال کو دے کر سکوت کا پیغام

زبانِ حال سے پیہم اسی کی بات کرو

کرم ہے ان کا جو ہو جائے واصلِ جاناں

وہاں خودی کی نہ کچھ بیخودی کی بات کرو


واصل بہرائچی

ابو محمد واصل

No comments:

Post a Comment