صفحات

Thursday, 20 May 2021

کیا کیا محبتوں کے زمانے بدل گئے

 کیا کیا محبتوں کے زمانے بدل گئے

اب تم کبھی ملے ہو تو آنسو نکل گئے

فرطِ غمِ حوادثِ دوراں کے باوجود

جب بھی تِرے دیار سے گزرے مچل گئے

میں نکتہ چیں نہیں ہوں، مگر یہ بتائیے

وہ کون تھے جو ہنس کے گُلوں کو مسل گئے

کچھ دستِ گُل فروش میں سنولا کے رہ گئے

کچھ باغباں کی برق نوازی سے جل گئے

تم نے ہمیں فریبِ قیادت دیا تو ہے

لیکن کبھی ہُوا ہے کہ طوفان ٹل گئے

اک وہ بھی تھے جو بہہ گئے موجوں کے ساتھ ساتھ

اک ہم بھی ہیں جو کھا کے تھپیڑے سنبھل گئے


احمد ریاض

No comments:

Post a Comment