رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
گناہ کا ماتم
دل پہ جو تاریک سا اک عکس ہے
نفس کے عفریت کا سایا نہیں
کر چکا ہے وار مجھ پر ایک بار
اب وہ اس نیت سے پھر آیا نہیں
پھنس کے اس کے پنجۂ سفاک میں
مجھ سے جو سرزد ہوا تھا اک گناہ
آج آیا ہے وہی دل کے قریب
بہر ماتم اوڑھ کر رخت سیاہ
اختر بستوی
No comments:
Post a Comment