صفحات

Wednesday, 2 June 2021

دل کے ویرانے میں پھر آج تری یاد آئی

 گریز


دل کے ویرانے میں پھر آج تِری یاد آئی

پھر معطر ہے تِری زلف کی خوشبو سے دماغ

پھر ہیں مہکے ہوئے تیرے لب و رُخسار کے باغ

پھر خیالوں پہ تِرے قرب کی حسرت چھائی

آج پھر دشمن ایماں ہے تِری انگڑائی

گُل کھِلانے لگے پھر مردہ تمناؤں کے داغ

پھر سے لو دینے لگے گُل تھے جو مدت سے چراغ

پھر تِرے لمس کی خواہش نے قیامت ڈھائی


حنیف کیفی 

No comments:

Post a Comment