صفحات

Saturday, 3 July 2021

لاکھ سمجھایا مگر ضد پہ اڑی ہے اب بھی

 لاکھ سمجھایا مگر ضد پہ اَڑی ہے اب بھی

کوئی اُمید میرے پیچھے پڑی ہے اب بھی

شہرِ تنہائی میں موسم نہیں بدلا کرتے

دن بہت چھوٹا یہاں رات بڑی ہے اب بھی

مان لوں کیسے؟ یہاں دریا نہیں تھا لوگو

دیکھ لو ریت پہ اک کشتی پڑی ہے اب بھی

آسماں تُو نے چھُپا رکھا ہے سُورج کو کہاں

کیوں کلائی میں تِری بند گھڑی ہے اب بھی

منزلیں دیتی ہیں آواز کہ؛ جلدی آؤ

پیڑ کہتے ہیں؛ رُکو دھوپ کڑی ہے اب بھی


سردار آصف

No comments:

Post a Comment