صفحات

Sunday, 25 July 2021

کون سی حد تک ہوا موج میں نہیں آتی

 کون سی حد تک


کون سی حد تک

ہوا موج میں نہیں آتی

بادل نہیں جھومتے

اور بارش اٹھکیلیاں نہیں کرتی

کون سی حد تک

سمندر نہیں بپھرتا

آتش فشاں لاوا نہیں اگلتا

اور زمین شَق نہیں ہوتی

کون سی حد تک

بات پرائی نہیں ہوتی

ہونٹ جھوٹ نہیں چکھتے

اور لمس سچ نہیں ہوتا

اور کون سی حد تک

حد نہیں ٹوٹتی

کیا صرف تمہی جانتے ہو؟


عارفہ شہزاد

No comments:

Post a Comment