صفحات

Sunday, 1 August 2021

زخمی پروں میں ڈال کر اس کے نگر کی خاک

زخمی پروں میں ڈال کر اس کے نگر کی خاک

ہیکل سمندروں سے اُٹھا لی سفر کی خاک

خوابوں کے جسم ڈھیر خرابوں میں غم کے تھے

دل نے پر اس کھنڈر سے اُٹھا لی نظر کی خاک

سر میں ہوا بھری تھی خلاؤں کے بست کی

قدموں میں آ پڑی ہے ستاروں کے زر کی خاک

کب تک مسافتوں ہی سے مٹی خراب ہو

اس بار رہ میں بیٹھیں گے لے کر حضر کی خاک

ان بستیوں کو قیس کے قدموں کی لو ملے

کُوچوں میں شب کے یار جلا آئے سر کی خاک


ارسلان راٹھور

No comments:

Post a Comment