صفحات

Wednesday, 18 August 2021

کسی کے عشق کا مارا ہوا ہے

 کسی کے عشق کا مارا ہُوا ہے

مکمل جیت کے ہارا ہوا ہے 

بڑا بے درد ہے وہ کیا بتائیں 

ہمیں تو جان سے پیارا ہوا ہے 

علاجِ عشق ہے دردِ محبت 

وہ جس سے درد کا چارہ ہوا ہے

یہ کیسا ربط ہے قصے میں یارو

کہانی کی طرح سارا ہوا ہے

 کسی کے واسطے سنگ ملامت 

کسی کی آنکھ کا تارا ہوا ہے 


علمدار عدم

No comments:

Post a Comment