صفحات

Tuesday, 21 September 2021

یہاں چراغ مقابل ہوا کے بات کریں

 یہاں چراغ مقابل ہوا کے بات کریں

جنہیں ہے جرأتِ اظہار آ کے بات کریں

یہی سلیقہ ہے دنیائے مے کشی کا دوست

حضورِ ساقی سبھی سر جھکا کے بات کریں

جنہیں شعور نہیں بولنے کا آیا ابھی

زباں دراز وہ آگے خدا کے بات کریں

لہو سے جسم کو حدت اگر ذرا سی مِلے

تو کیوں نہ دیدۂ و دل خوں بہا کے بات کریں

جنہیں نہ شوقِ شہادت نہ ذوقِ حق گوئی

وہ کیسے سامنے فرمانروا کے بات کریں

ہمیں سلیقۂ آوارگی نہیں آتا

وگرنہ راستے بھی سر جھکا کے بات کریں

مزاجِ شہر سمیر آج تک نہیں بدلا

تمام لوگ ابھی سنگ اٹھا کے بات کریں


سمیر شمس

No comments:

Post a Comment