صفحات

Monday, 20 September 2021

اس طرح کے موسم میں زخم کھلنے لگتے ہیں

 برسات


اس طرح کے موسم میں

گھر کے بند کمرے میں

وقت کو بتانا بھی کچھ محال ہوتا ہے

بارشوں کی بوندوں  میں یاد بھی ٹپکتی ہے

زخم کِھلنے لگتے ہیں

جیسے کچے آنگن میں بارشوں کے پانی سے

بلبلے سے بنتے ہیں 

اور پُھوٹ جاتے ہیں


سیما غزل

No comments:

Post a Comment