صفحات

Tuesday, 21 September 2021

قدیم درد نیا واسطہ نہ بن جائے

 قدیم درد نیا واسطہ نہ بن جائے

تِرا خیال مِرا دائرہ نہ بن جائے

یہ تم جو دیکھتے ہی جا رہے ہو پتھر کو

خیال رکھنا کہیں آئینہ نہ بن جائے

گلِ مراد جو بنتا چلا گیا صحرا

مِرے ٹھہرتے ہی یہ آبلہ نہ بن جائے

زیادہ دیر ملاقات سے یہ لگتا ہے

ہمارے بیچ کوئی فاصلہ نہ بن جائے

تِرے حصار سے نکلا نہیں وجود مِرا

کہ تیرے جسم کی خوشبو نشہ نہ بن جائے

فصیلِ جسم گِرا دی تِری انا کے لیے

زمانے کے لیے یہ واقعہ نہ بن جائے

جنوں میں چل رہا ہوں آفتاب پر ایسے

میں سوچتا ہوں کہیں راستہ نہ بن جائے


رفیق لودھی

No comments:

Post a Comment