رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پاگل لڑکی
کچھ تو کہو نا
سننے کو بے تاب ہوں میں
جتنے دن سے دور ہو مجھ سے
کتنے کرب سے گزر رہی ہو
کتنی شامیں رو کے گزاریں
کتنے دن سے سوئی نہیں ہو
میری یاد سے لڑتے لڑتے
خود سے جھگڑا کیا ہے تم نے؟
سچ بتلانا پاگل لڑکی
بدر نوید
No comments:
Post a Comment