صفحات

Friday, 22 October 2021

تمہیں یہ گماں آخر کس لیے ہے

 گماں


کیا تمہیں معلوم ہے

دھرتی پہ وہ پہلا اظہار

بھلا کس کا تھا

کس نے ہمیں مقید ہونا

سکھایا تھا

محبت کے طلسماتی

احساس کو

کس نے روئے زمیں پر

بے رحمی سے بکھیر دیا تھا

اور کس نے اس لمحے

زمیں پر پہلے حاسد کا

مرتبہ پایا تھا؟

خیر یہ تو زمانے کے قصے ہیں

اور یہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں

مگر اب تمہیں یہ گُماں

آخر کس لیے ہے

کہ وہ پہلا شخص

تمہارا ہم جنس تھا


لیلیٰ ہاشمی

No comments:

Post a Comment