صفحات

Sunday, 3 October 2021

حد سے بڑھا ہوا ہے مرا اضطراب عشق

 حد سے بڑھا ہوا ہے مِرا اضطرابِ عشق

کر دے جلا کے راکھ مجھے آفتابِ عشق

واللہ، پھر قدم نہ کبھی ڈگمگائیں گے

پی لیجیۓ جناب ذرا سی شرابِ عشق

یہ کیا کہ روز ایک ہی عنوانِ گفتگو

حضرت بیان کیجیۓ ایک دن ثوابِ عشق

مفہومِ عشق آہ کوئی جانتا نہیں

قرآن بھی ہے میری نظر میں کتابِ عشق

اتنا بھی عشق عشق نہیں کیجیۓ صبا

کہنے لگے گی آپ کو دنیا جنابِ عشق


کامران غنی صبا

No comments:

Post a Comment