صفحات

Monday, 4 October 2021

تلافی وفا کی جفا چاہتا ہوں

 تلافی وفا کی جفا چاہتا ہوں

تمہیں خود یہ کہہ دو بُرا چاہتا ہوں

کوئی مول لے تو بِکا چاہتا ہوں

میں صاحب سے بندہ ہوا چاہتا ہوں

تمہیں چاہو مجھ کو تو کیا چاہیے پھر

میں اس کے سوا اور کیا چاہتا ہوں

مِرا مدعا کیا سمجھتے نہیں ہو

تمہیں چاہتا ہوں تو کیا چاہتا ہوں

مسیحا ہو گر تم تو اپنے لیے ہو

میں اپنے مرض کی دوا چاہتا ہوں

تمہیں چاہوں میں تم رقیبوں کو چاہو

یہ انصاف پیشِ خدا چاہتا ہوں


ظہیر دہلوی

No comments:

Post a Comment