صفحات

Wednesday, 20 October 2021

مجنوں سا عشق جذبۂ لیلیٰ بھی چاہئے

 مجنوں سا عشق، جذبۂ لیلیٰ بھی چاہیۓ

چاہت میں جان دینے کا جذبہ بھی چاہیۓ

اس ربِ کائنات کا جلوہ بھی چاہیۓ

آنکھوں کو اس جہاں کا تماشا بھی چاہیۓ

اچھا نہیں ہے جیتے جی ہو جانا مطمئن

قرطاسِ دل کو حرفِ تمنا بھی چاہیۓ

کب تک گزارے جائے کوئی بے سبب حیات

اس زندگی کو کوئی بہانہ بھی چاہیۓ

حیوان ہو تو تم سے شکایت نہیں مجھے

انسان ہو تو تھوڑا سلیقہ بھی چاہیۓ


تنویر گوہر

No comments:

Post a Comment