صفحات

Friday, 1 October 2021

جب میں آزاد ہوئی

 جب میں آزاد ہوئی


جب میں آزاد ہوئی

روپوش یا رو برو

بِن بلائے

وہ ہمیشہ سے یہیں تھا

میرے کمرے کی دیواروں پہ

میرے بستر کے نیچے نم فرش پر

دیمک کی طرح رینگتا رہا

میری خوشیوں کو نِگلتے ہوئے

مجھے اندر سے کھوکھلا کرتے ہوئے

ہر گزرتے دن بڑھتا ہی گیا

لیکن مِرے چہرے پر ثبت

اپنے لیے نفرت کی

اسے خوب خبر تھی

سو میری آنکھوں میں دیکھنے کی

اسے جرأت نہ ہو سکی

پھر ایک دن

اسے روندتے ہوئے

میں جال سے نکلی اور اُڑ گئی

اور وہی وہ دن تھا

کہ ایک بار پھر سے

میں نے جنم لیا


سروش لطیف

اردو ترجمہ: نودان ناصر

No comments:

Post a Comment