صفحات

Tuesday, 23 November 2021

علم وفا کا لیے جو لشکر میں چل رہا ہے حسین کا ہے

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


علَم وفا کا لیے جو لشکر میں چل رہا ہے حسینؑ کا ہے 

یہ کربلا سے بہت ہی پہلے جو تھل رہا ہے حسین کا ہے 

ہَوا ہے آنکھوں سے خون جاری میں کربلا کو جو پڑھ رہا تھا 

وہ دُور ٹیلے پہ ایک خیمہ جو جل رہا ہے، حسین کا ہے 

عدو نبیﷺ کی جو آل کا ہے، علی کا دشمن، یزید پرور 

یہ گفتگو میں تمہارے ماتھے جو بَل رہا ہے حسین کا ہے 

وہ جس کے نانا کے واسطے سے عجیب ملتا ہے رزق تجھ کو 

تو آج تک گویا جس بھی ٹکڑے یہ پَل رہا ہے حسین کا ہے 


عجیب ساجد‎‎

No comments:

Post a Comment