پہلے ہی دن کھلا یہ جواب و سوال میں
کچھ حسن اس کے دل میں ہے کچھ خد و خال میں
سیلاب شوق میرا توازن تو لے گیا
لیکن وہ خوش مزاج رہا اعتدال میں
جسموں سے ماورا بھی حقائق بہت سے ہیں
پائی ہے دل نے روشنی شامِ وصال میں
آئی ہے بارہا تِرے آنے سے پیشتر
پازیب کی چھنک میرے کنجِ خیال میں
تجھ سے ملا نہ تھا تو یہی سوچتا تھا میں
انسان خود کفیل نہیں ہے جمال میں
معین نظامی
No comments:
Post a Comment