صفحات

Wednesday, 1 December 2021

عشق کا درد پا لیا ہم نے

 عشق کا درد پا لیا ہم نے

روگ کیسا لگا لیا ہم نے

آ گئے تھے فریب الفت میں 

اور دھوکا یہ کھا لیا ہم نے

بوجھ الفت کا وہ اٹھا نہ سکے

ان کا ہر غم اٹھا لیا ہم نے

ہر طرف ہو رہی ہے رُسوائی

خود تماشا بنا لیا ہم نے

خوش ہیں وہ بھول کر ہمیں لیکن

اے رضا! دل جلا لیا ہم نے


افسر رضا

No comments:

Post a Comment