صفحات

Saturday, 1 January 2022

تمہاری نادان محبت کے نام

 تمہاری نادان محبت کے نام


نہ ہوتا واٹس اپ پیارے

تو کیا تم پوچھتے ہم کو

یہ روزانہ جو اک میسج مجھے تم بھیج دیتے ہو

نہ یہ فقرے تمہارے ہیں

نہ یہ لہجہ تمہارا ہے، نہ یہ چہرہ تمہارا ہے

کسی نے چند سطریں تم کو بھیجی تھیں جو گردش کر رہی تھیں

اس افق سے اس افق تک

وہی سطریں، وہی باتیں مجھے بھی بھیج دیں تم نے

نہ یہ لہجہ تمہارا ہے، نہ یہ چہرہ تمہارا ہے

یہ مصنوعی محبت جس میں شاخ گل ہے، تتلی ہے نہ خوشبو ہے

نہ دلداری کا جادو ہے

نہ یہ معصوم اور سادہ سی اردو ہے

نہ یہ چہرہ تمہارا ہے نہ یہ لہجہ تمہارا ہے

یہ میسج

اب تمہارے ہیں نہ میرے ہیں

انہیں احساس کی تختی سے بھی ڈیلیٹ کر دینا

مگر

مگر جب بھی کسی ساعت میں میری یاد آ جائے

تو دل کے واٹس اپ پر

دل کی دھڑکن سے مِرا بس نام لکھ دینا


ہلال نقوی

No comments:

Post a Comment