صفحات

Sunday, 2 January 2022

نہ خود سے ہم نکل سکے تو دائروں میں مر گئے

 نہ خود سے ہم نکل سکے تو دائروں میں مر گئے

یہ دیکھ کر ہے دُکھ ہوا کہ آئینوں میں مر گئے

کہیں کسی کی یاد میں چراغ روز و شب جلے

کہیں دِیے پڑے پڑے ہی طاقچوں میں مر گئے

بس ایک لفظ زندگی لکھا تھا پھر مِٹا دیا

اور اس طرح سے خود ہی اپنے کاغذوں میں مر گئے

کِسے خبر کہ کس طرح سے جی رہے ہیں زندگی

کِسے خبر کہ ہمسفر تو راستوں میں مر گئے

یہ سوچ کر سفر کیا کہ اب جئیں گے زندگی

پھر اس کے بعد یوں ہوا کہ حادثوں میں مر گئے


فیصل محمود

No comments:

Post a Comment