صفحات

Tuesday, 22 March 2022

محبت میں کیا رکھا ہے محبت چھوڑ دیتے ہیں

 محبت چھوڑ دیتے ہیں


بڑے معصوم ساتھی نے

بڑے معصوم لہجے میں

یہ آج مجھ سے پوچھا ہے

بچھڑنا کیسا ہوتا ہے؟

جدائی کس کو کہتے ہیں؟

بچھڑ کر جینے والے لوگ

زندہ کیسے رہتے ہیں؟

جو درد حد سے بڑھ جائیں

اُنہیں ہم کیسے سہتے ہیں؟

کہ غم کے مارے ہوئے لوگ

کیوں خاموش رہتے ہیں؟

میں اس کی ساری باتوں پر

فقط اتنا ہی کہہ پایا

جو دل میں درد رکھتے ہیں

گھڑی بھر وہ نہیں سوتے

اکیلے میں سسکتے ہیں

بظاہر وہ نہیں روتے

برابر سانس تو لیتے ہیں

مگر زندہ نہیں ہوتے

یہ سن کر دھیمے لہجے میں

اسی معصوم ساتھی نے

یہ وقتِ آخر کہہ ڈالا

چلو اس دنیا کی ہر اک

روایت توڑ دیتے ہیں

محبت میں کیا رکھا ہے

محبت چھوڑ دیتے ہیں


کاظم علی

No comments:

Post a Comment