صفحات

Friday, 22 April 2022

عشق صحرا میں وہ آداب سکھا دیتا ہے

 عشق صحرا میں وہ آداب سکھا دیتا ہے

راستہ آپ ہی منزل کا پتا دیتا ہے

ساتویں سمت کہیں آپ کے ہونے کا گماں

دشتِ امکاں میں نئے پھول کِھلا دیتا ہے

خالی کاسے کی طرف دیکھ کے ہنسنے والو

یہ فقیر آپ کو جینے کی دعا دیتا ہے

رات لے آتی ہے تفصیل کئی خوابوں کی

دن نکلتا ہے تو ہر خواب بھلا دیتا ہے

ہم طلبگارِ جنوں وجد میں آئے تو کُھلا

پہلے معلوم کہاں تھا،۔ کہ خدا دیتا ہے

ایک چہرہ ہے مِری آنکھ کے محور میں کہیں

جو مِرے خواب کو تصویر بنا دیتا ہے

میں نے ماں باپ کو آنکھوں پہ بٹھایا راشد

رب مِری مشکلیں آسان بنا دیتا ہے


راشد علی مرکھیانی

No comments:

Post a Comment