جتنی سچی مِری کہانی ہے
سب کو اتنی ہی بدگمانی ہے
لاپتہ ہے بہار برسوں سے
معتبر پھر بھی باغبانی ہے
آگ کھلنے لگی ہے شاخوں پر
جانے یہ کس کی گُلفشانی ہے
سارے کردار اس کے زخمی ہیں
عہدِ نو کی عجب کہانی ہے
ظلم آزاد بے گناہی قید
خوب انداز حکمرانی ہے
غلام رسول اشرف
No comments:
Post a Comment